سٹوکس مستقبل میں بڑا آل راؤنڈر بنے گا : کارلوس بریتھ ویٹ کی پیشگوئی، فائنل میں صورتحال مشکل تھی لیکن وہ کامیاب رہے، ٹی 20فائنل ہیرو

اتوار 10 اپریل 2016 10:50

بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کارلوس بریتھ ویٹ ورلڈ ٹی ٹوینٹی فائنل کے آخری اوور میں بین اسٹوکس کی بالز پر مسلسل چار چھکے لگا کر شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں۔ بریتھ ویٹ کہتے ہیں صورتحال مشکل تھی لیکن وہ کامیاب رہے۔تفصیلات کے مطابق بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے کارلوس بریتھ ویٹ کا ستارہ آج کل عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف آخری اوور میں مسلسل چار چھکے لگانے والے بریتھ ویٹ عوام کے پسندیدہ ہیرو بن چکے ہیں اپنے ایک ایک انٹرویو میں بریتھ ویٹ نے کہا کہ آخری اوور میں انیس رنز بنانا آسان نہیں تھا لیکن میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ مارلن سیموئلز کے کریز پر ہونے سے بہت حوصلہ ملا۔ ٹیم میں واپسی پر ملک کے لیے اہم ترین چونتیس رنز بنانا یادگارہے۔ بریتھ ویٹ نے بین اسٹوکس کو مستقبل کا بڑا آل راؤنڈر قرار دیا اور کہا کہ اسٹوکس اچھے کھلاڑی ہیں اور جلد ہی اس دباو سے باہر آ جائیں گے۔ ۔