گنداواہ،عبدالستار مگسی، محمد نواز مگسی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ دیا، پی ٹی آئی سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ صرف ایک مخصوص ٹولہ کیلئے ہو کر رہ گئیں،رہنماؤں کی پریس کانفرنس

اتوار 10 اپریل 2016 10:47

گنداواہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف جھل مگسی کے رہنماء عبدالستار مگسی، محمد نواز مگسی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے مستفیٰ۔اس موقع پر انھوں نے جھل مگسی میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں جو پی ٹی آئی سے جو امیدیں وابستہ تھیں مگر پی ٹی آئی بلوچستان میں صرف مخصوص ٹولے کی ہو کر رہ گئی ہے۔

حالانکہ پی ٹی آئی کو بلوچستان میں لانے اور فعال بنانے میں پشتون بیلٹ کا اہم کردار رہا ہے مگر افسوس اسے بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسی نا انصافی اور نظر انداز کی وجہ سے ہم پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ اور تمام ساتھی پی ٹی آئی سے استفیٰ دے رہے ہیں۔اور آج کے بعد ہمارہ پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ہماے بڑے نواب ذوالفقار علی خان مگسی اور دیگرز نوابزدگان مخلص اور مہربان ہیں۔

جھل مگسی کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔بغیر اقتدار کے بھی جھل مگسی کے عوام کی دن رات ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں اور ہم این اے 267 جھل مگسی ۔ کچھی کے ضمنی انتخابات میں نوابزدہ میر خالد خان مگسی کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہیں۔اور انشاء اللہ نوابزادہ میر خالد خان مگسی کی جیت یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :