کراچی ، بارود سے بھرے واٹر ٹینکر کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ریڈ الرٹ کرد ی گئی

اتوار 10 اپریل 2016 10:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) کراچی میں بارود سے بھرے واٹر ٹینکر کے ذریعے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی سکیورٹی ادارے چوکس ہیں۔ سندھ پولیس نے 8 اپریل کو ایک خط کے ذریعے کراچی پولیس چیف کو آگاہ کیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہر بھر پر دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر واٹر ٹینکر کے ذریعے بڑی دہشت گردی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دہشت گردوں کا ہدف بلاول ہاؤس، گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ، پولیس اور رینجرز ہیڈکوارٹرز بھی ہو سکتا ہے۔مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد مساجد، مدارس، امام بارگاہوں‘ اقلیتی عبادت گاہوں اور خفیہ اداروں کے دفاتر کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے باعث شہر بھرمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ضرورت ہے۔سکیورٹی ادارے ریڈ الرٹ رہیں۔ سخت نگرانی کے عمل کو بروئے کار لائیں۔ صوبے میں گھومتے کسی بھی واٹر ٹینکر کر بنا چیکنگ کے جانے نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :