داعش سیمنٹ فیکٹری کے مغوی ملازمین رہا کرنے پر تیار

اتوار 10 اپریل 2016 11:16

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)شام کے مقامی بااثر افراد کی ثالثی کے نتیجے میں داعش کا جہادی گروپ ایک سیمنٹ فیکٹری سے اغوا کیے جانے والے تقریبا تین سو افراد کو رہا کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ پیر کے روز داعش کے جہادیوں نے الضمیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں قائم ایک سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں ملازمین کو اغوا کر لیا تھاالضمیر کا علاقہ شامی دارالحکومت دمشق سے تقریبا پچاس کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی سب سے فعال تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ داعش کے ساتھ مذاکرات الضمیر کی مقامی اور بااثر شخصیات نے جمعے کے روز کیے تھے، جس میں داعش سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ مزدورں کو رہا کر دے۔ اس تنظیم کے مطابق داعش تقریبا ایک سو ستر ملازمین کو رہا کر دے گی جبکہ دیگر ملازمین پہلے ہی کسی نہ کسی طریقے سے فرار کا راستہ اختیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :