پانامہ لیکس پر برطانیہ میں بھی احتجاج،مظاہرین کا ڈیوڈ کیمرون سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

اتوار 10 اپریل 2016 11:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے بعد برطانیہ میں بھی احتجاج شروع ہوگیا ہے ،مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ٹین ڈاونگ اسٹریٹ کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے بینرز اوکر پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور انہوں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنی میں حصہ داری کا اعتراف کیا ہے۔