پشاور، پہلی مرتبہ عوام کو لوٹنے والے سٹامپ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 09:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے مقرر قیمت سے زیادہ پر سٹامپ فروخت کرنے والے سٹامپ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر نے غیر قانونی سٹامپ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اورپشاور میں 15 سٹامپ فروش کافی عرصے سے کام نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حکومت سے سٹامپ خرید رہے ہیں۔

اور 6 سٹامپ فروشوں نے غیر قانونی طور پر آگے ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں اور خود کام نہیں کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ان 6افراد سے سٹامپ ضبط کر لیے جن کی مالیت 210000 روپے ہے۔انتظامیہ کے مطابق کسی کو کو بھی حکومتی مقرر نرخ سے زیادہ پر سٹامپ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :