کراچی،ملزمان کی مسجد میں فائرنگ،جماعت اسلامی کے رہنما شہید ،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی

ہفتہ 9 اپریل 2016 09:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گینگ وار کے ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے رہنماء کوشہید کردیا،مقتول کے 2بھائی پہلے قتل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ،اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان لاشاری محلے میں فجرکی ادائیگی کے بعدجامع مسجد محمدی سے باہر نکلنے والے جماعت اسلامی کے علاقائی رہنماء عبدالواحیدولدنبی بخش پرگینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ کردی،عبدالوحیدجان بچانے کے لیے مسجد میں داخل ہوا توملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کرکے عبدالوحیدکوشدیدزخمی کیااورپھرگھسیٹ کرباہرلائے اورگیٹ کے سامنے مزید گولیاں مارکرقتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے،ایس ایچ او پاک کالونی ملک نوازکے مطابق مقتول عبدالوحیدبلوچ محلے کارہائشی تھا،اس سے قبل بھی گینگ وار کے ملزمان مقتول کے 2بھائیوں کوقتل کرچکے ہیں،قتل کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کارروائی کے بعد عبدالوحیدکی نعش اپنے گھر لے گئے مقتول علاقے میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم تھا اورعلاقے میں سماجی کاموں کے حوالے سے مشہورتھا۔