اسلام آباد‘ مانسہرہ‘ سوات ‘ پشاور ‘ مالاکنڈ ‘ دیر ‘ سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 9 اپریل 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) اسلام آباد‘ مانسہرہ‘ سوات ‘ پشاور ‘ مالاکنڈ ‘ دیر ‘ سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جمعہ کی شام سآرھے سات بجے کے قریب راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ ہری پور ‘ پشاور ‘ ایبٹ آباد ‘ سوات ‘ کالام ‘ دیر ‘ مالاکنڈ اور گردنواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں پچیس کلومیٹر زیر زمین تھا زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :