شاہ سلمان کا سعودی عرب اور مصر کے درمیان بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:26

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے سعودی عرب کو مصر کے ساتھ ملانے کیلئے بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان ان دنوں مصر کے 5 روزہ دورہ پر ہیں، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مصرف صدر کی دونوں ملکوں کے درمیان بحیرہ احمر پر پل بنانے کی تجویز منظور کرلی۔ اس پل کی تعمیر سے دو اتحادی ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ اس پل کو سعودی بادشاہ کے نام پر رکھا جائے گا۔ شاہ سلمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر پر پل کی تعمیر سے دو براعظموں ایشیاء اور افرقہ کے مابین تجارت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :