وزارت خارجہ امورکی نااہلی، ہزاروں پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ،جدہ جیل میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدہیں،زیادہ تر ٹکٹ کی رقم نہ ہونے اور معمول جرمانے کے باعث جیلوں میں ہیں

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) وزارت خارجہ امورکی نااہلی کے باعث ہزاروں پاکستانی ٹکٹ کی رقم نہ ہونے اور معمولی جرمانے کی وجہ سے سعودی عرب کے مختلف جیلوں میں قیدہیں ،سعودی عرب کے شہرجدہ کے جیل میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدہیں اورزیادہ تروہ پاکستانی ہیں جن کے پاس ٹکٹ کی رقم نہ ہونے کے باعث کئی سالوں سے زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں تقریباً3000سے زائدپاکستانی جیلوں میں قیدوبندکی سزاکاٹنے پرمجبورہیں ۔سمندرپارپاکستانیزکی آمدن سے پاکستان کاپہیہ چل رہاہے اور18ارب ڈالرسے زائدترسیلات زرپاکستان میں سالانہ آمدن ہوتی ہے ۔مگرحکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولیات دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ،اس طرح دنیاکے مختلف ممالک میں پاکستانی چھوٹے جرمانے نہ بھرنے کی وجہ سے قیدکی سزابھگت رہے ہیں اوردوسری وجہ ٹکٹ خریدنے کی رقم نہ ہونے کے باعث مختلف جیلوں میں قیدوبندہیں ،پاکستان کابردارملک سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی ٹکٹ کی رقم نہ ہونے کے باعث اورچھوٹے جرمانے ادانہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کے شہرجدہ،مدینہ ،ریاض ،گیم ،مادام اوردیگرشہروں کی جیلوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی خارجہ امورکی ذمہ داری ہے کہ سمندرپارپاکستانیزکے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔اس حوالے سے پاکستانی قیدی محمداسلم ،وحیداللہ ،کریم بخش اورسلیم خان ودیگرکے رشتے داروں نے بتایاہے کہ پاکستانی سفارتخانے سمندرپارپاکستانیزکیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے

متعلقہ عنوان :