فیصل آباد،حکیم کی پھکی کھانے سے ماں بیٹی اور ماموں چل بسے،4 افراد کی حالت نازک

جمعہ 8 اپریل 2016 10:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)فیصل آباد کے نواحی علاقے نشاط آباد کے چک نمبر 50ج ب میں حکیم کی پھکی کھانے سے ماں بیٹی کی موت کے بعد ماموں بھی چل بسا جبکہ دو روز بعد دلہن بننے والی لڑکی سمیت چار افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق چک نمبر 50ج ب کے رہائشی عبدالحق کی بیٹی نازش کی شادی تھی گزشتہ روز اس نے اپنی بیٹی کے جہیز کا سامان بھی اس کے سسرال بھجوادیا تھا بتایا گیا ہے کہ گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے کہ عبدالحق کے اہلخانہ نے زیادہ خوراک کھانے کی وجہ سے حکیم کی ہاضمے کی پھکی کھالی جو زہریلی نکلی پھکی کھانے سے عبدالحق کی بیٹی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی حالت خراب ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں عبدالحق کی بیوی نذیراں بی بی ، بیٹی مہوش اور اس کا برادر نسبتی اسلم چل بسے جبکہ دو روز بعد اس کی دوسری بہن مصبا اور بھائی عبدالغفار اور ایک رشتہ اقبال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے شادی والے گھر میں خوشی کی بجائے غمی سے کہرام مچ گیا مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر ہزاروں افراد افسردہ اور اور ہر آنکھ اشکبار تھی

متعلقہ عنوان :