اسلام آباد، انسانی سمگلنگ میں ملوث چینی باشند ہ اور اسکا پاکستانی ساتھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 8 اپریل 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث چینی باشندے اور اس کے پاکستانی ساتھی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث چینی باشندے جین وی اور اس کے ساتھی جمیل حسین کے مقدمے کی سماعت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ کے تفتیشی افسر محمد ایاز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جین وی کے قبضے سے گرفتاری کے دوران 80 عدد پاکستانی پاسپورٹ اور ایک عدد کورین پاسپورٹ برآمد ہوا نے ملزم سے دوران تفتیش ان کی بڑی تعداد میں پاکستان پاسپورٹ رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ملزم اس بارے میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دو پاکستانی ساتھیوں کے بارے میں بتایا جس میں سے ایک ساتھی جمیل حسین کو گرفتار کر لیا گیا لحاظہ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان سے اس کے گروہ میں شامل دیگر افراد کے متعلق جاننے کے لئے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لحاظہ ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم جین وی اور جمیل حسین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :