لاہور ہائیکورٹ، ناجائز اثاثے بنانے پر شریف فیملی کے چھ افراد کیخلاف نیب میں کاروائی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری ، جواب طلب

جمعہ 8 اپریل 2016 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثے بنانے پر وزیر اعظم نواز شریف،کلثوم نواز،مریم نوازسمیت شریف فیملی کے چھ افراد کے خلاف نیب میں کاروائی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے،غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں یہ اقدام کیا لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے۔انہوں نے عدالتے سے استدعا کی کہ پانامہ لیکس کے معاملے کی نیب کو شفاف تحقیقات کرنے کا پابند بنایا جائے جبکہ میاں نواز شریف کے علاوہ بیگم کلثوم نواز، حسین نواز،حسن نواز ،مریم نواز کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا جائے.جس پر عدالت نیدرخواست میں فریق بنائے گئے شریف فیملی کے چھ افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ اپریل کو جواب طلب کر لیا