کراچی،اتحاد ائیرویز کا بزنس کلاس مسافروں کیلئے 50فیصد کی خصوصی بچت کا اعلان ،بزنس کلاس میں سفر کرنے والے دنیا بھر میں کسی بھی ملک کا سفر کرسکیں گے

جمعہ 8 اپریل 2016 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن ،اتحاد ائیرویز نے بزنس کلاس مسافروں کیلئے 50فیصد کی خصوصی بچت کا اعلان کیا ہے۔ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے اس سہولت کے تحت دنیا بھر میں کسی بھی ملک کا سفر کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ پانچ روزہ پیشکش 11اپریل تک یو اے ای، آسٹریلیا، بحرین ، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، آئرلینڈ ، اٹلی ، کوریا، کویت، چین، عمان، پاکستان، فلپائن، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، امریکہ اور برطانیہ میں دسیتاب ہے۔

ایک اعلامیہ کے مطابق 12دسمبرسے 25اپریل کے دوران سفر کرنے والے مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرائے کی مد میں اپنے کاروباری دورے کیلئے حکمت عملی مرتب کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اتحاد ایئر ویز کے جنرل منیجر احمد ظہور نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ٹرپ کے لیے بکنگ کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :