بلوچستان ، ٹریفک واقعات میں تبلیغی جماعت کے 8ارکان سمیت 14افراد زخمی

جمعہ 8 اپریل 2016 09:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)بلوچستان میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں تبلیغی جماعت کے 8ارکان سمیت 14افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بلوچستان کے ژوب میں مسافر کوچ الٹنے سے تبلیغی جماعت کے 8 افراد زخمی ہو گئے مطابق ژوب سے مرغبل جانیوالی کوچ کلی ویالہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں سوار میں تبلیغی جماعت کے آٹھ افراد زخمی ہو ئے جن کو سول ہسپتال لا کر داخل کرا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :