پاکستان ایئر فورس نے سی ون تھرٹی طیارے کی دو پروازوں کے ذریعے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی سامان پہنچایا

جمعہ 8 اپریل 2016 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) پاکستان ایئر فورس نے سی ون تھرٹی طیارے کی دو پروازوں کے ذریعے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی سامان پہنچایا۔

(جاری ہے)

پی اے ایف بیس نور خان سے دو طیارے 20 ہزار پونڈ وزنی امدادی سامان جس میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی سامان شامل تھا گلگت ایئر پورٹ پہنچے۔ حالیہ سیلاب سے علاقے کو بڑا نقصان ہوا، کئی دیہات اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہے، جس کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں تک صرف فضائی ذرائع سے رسائی ہے۔

متعلقہ عنوان :