سننے کی ہمت پیدا کریں،عمران خان نے وفاقی وزیر کو کھری کھری سنا دیں،عمران خان کی تقریر کے دوران شور مچانے پر سپیکر نے بھی ارکان کو جھاڑ پلا دی

جمعہ 8 اپریل 2016 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وفاقی وزیر کو کھری کھری سنا دیں سپیکر کو سپیکر صاحب کہہ کر مخاطب کرتے رہے سپیکر نے تقریر کے دوران شور مچانے والوں کو جھاڑ پلادی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جہوریت میں کسی پارلیمانی لیڈ کے بولنے پر شور نہیں مچایا جاتا بلکہ اسے تحمل اور صبر سے منا جاتا ہے حکومتی وزراء اپنے اندر سننے کی ہمت پیدا کریں حکومتی ارکان کی جانب سے عمران خان کی تقریر کے دوران شور مچانے پر سپیکر نے ارکان کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ پارلیمانی لیڈر کی عزت کرنا سیکھیں عمران خان اپنی تقریر کے دوران سپیکر کو سپیکر صاحب کہہ کرمخاطب کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :