ایران ہمیشہ دنیا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے درپیش مسائل کا حل چاہتا ہے،حسن روحانی

جمعہ 8 اپریل 2016 10:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ دنیا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے درپیش مسائل کا حل چاہتا ہے۔ ہم اعتدال پسند ہیں اور اعتدال پسند پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران دنیا میں جوہری مصنوعات کے شعبے میں ایک اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کے روز ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران مذاکراتی عمل کے ذریعے مختلف معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے۔

ایران دنیا میں کسی کیلئے خطرہ نہیں ہے دنیا بھر کے ساتھ بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم اعتدال پسند ہیں اور اعتدال پسند پالیسیوں کے حامی بھی ہیں۔ ہم نے اپنے پڑوسی ممالک اور دنیا کے ساتھ اعتدال پسندی سے بات چیت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری میدان میں اپنا لوہا منوا رہا ہے۔ ایران کی مصنوعات جوہری شعبے میں ایران کی کامیابیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے جمعے کے روز ایران میں قومی جوہری دن منانے کا اعلان بھی کیا۔