روسی صدر پیوٹن نے پاناما لیکس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

جمعہ 8 اپریل 2016 10:52

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاناما لیکس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ پاناما لیکس کی طرف سے ایک کروڑ 15 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری ہونے کے بعد پہلی بار ٹی وی پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مغربی مخالفین روس کے اتحاد اور یکجہتی سے پریشان ہیں اور ہمیں اپنا تابعدار بنانے کیلئے اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں۔