اسلام آبادپولیس دھرنے کے دوران گرفتار افرادکولوٹنے میں مصروف، جامعہ تلاشی کے دوران لی گئی چیزوں کی واپسی کیلئے ہزاروں روپے رشوت لی جارہی ہے

جمعرات 7 اپریل 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)اسلام آبادپولیس دھرنے کے دوران گرفتارہونے والے افرادکولوٹنے میں مصروف جامعہ تلاشی کے دوران لی گئی چیزوں کی واپسی کیلئے ہزاروں روپے رشوت لی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممتازقادری کے چہلم کے دوران شروع ہونے والے مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے دوران اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے گرفتارکئے گئے افرادکی عدالتوں سے رہائی کے بعدان افرادنے جامع تلاشی کے دوران قبضے میں لی گئی اشیاء کی واپسی کیلئے پولیس سے رجوع کیا۔

ان افرادکاکہناہے کہ پولیس ہمارے شناختی کارڈ،موبائل فونزاوردیگرکاغذات کی واپسی کیلئے ہزاروں روپے طلب کررہی ہے ،جولوگ پیسے دے رہے ہیں انہیں اپنی اشیاء فوری مل جاتی ہیں جبکہ پیسے نہ دینے والوں کوباربارمتعلقہ تھانے کے چکرلگانے پڑرہے ہیں ،پولیس اہلکاراشیاء کی واپسی کے لئے ٹال مٹول کررہے ہیں ،پولیس اہلکارکبھی ایس ایچ اواورکبھی تفتیشی افیسرکے نہ ہونے کابہانہ کرتے ہیں