چین نے اصلاح پذیر سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا

جمعرات 7 اپریل 2016 10:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) چین نے اصلاح پذیر سیٹلائیٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس جے ٹین سیٹلائیٹ شمال مغربی صحرائی علاقے گوبی میں واقع جیکوینن سیٹلائیٹ لاؤنچ مرکز سے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا ہے سیٹلائیٹ خلاء میں بھیجنے کا مقصد سائنسدانوں مائیکرو گریویٹی اور خلائی سائنسی زندگی بارے مطالعے میں معاؤنت فراہم کرنا ہے چین کا اس طرز پصر 25 واں اصلاح پزیر سیٹلائیٹ ہے جو اس نے خلاء نے بھیجا ہے ۔

متعلقہ عنوان :