پانامہ لیکس کی جوڈیشل انکوائری،حکومت نے دو ناموں پر غور شروع کردیا ،جسٹس اجمل میاں اور جسٹس افتخار محمد چوہدری فیورٹ قرار

جمعرات 7 اپریل 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کی جوڈیشل انکوائری کیلئے حکومت نے دو ناموں پر غور شروع کردیا ہے ۔ جسٹس(ر) اجمل میاں اور جسٹس(ر ) افتخار محمد چوہدری فیورٹ قرار دیدئیے گئے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول اطلاعات کے مطابق حکومتی رفقا نے جسٹس میاں اجمل اور جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کے نام دیئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو قریبی حلقہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مشورہ سے تین نام لئے جائیں اور اس میں ایک نام کو چن لیا جائے