کوئٹہ،چمن میں سیکورٹی فورسزکی کا رروائی ،افغان انٹیلی جنس کا ایجنٹ گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ، افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری فرنٹئیر کور کی بڑی کامیابی ،گرفتاری اس جانب اشارہ کررہی ہے کہ افغانستان اور بھارت ملکر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

جمعرات 7 اپریل 2016 10:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسزنے کا رروائی کر تے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے ایجنٹ کو گرفتارکر کے ان کی قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیااطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پاک افغان بارڈرکے قریب شہدان کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی اور حساس اداروں اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیاآپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس ادارے کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیاایجنٹ سے 4ایس ایم جیز،5مکس رانڈز،1سینپرسکوپ ،3میٹرولاسیٹ ،75ڈیٹونیٹر فیوز،متعدد لائٹس،دیگر جدید اسلحہ سمیت بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ترجمان ایف سی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر ایک خال کمپا ؤنڈ سے 10کلودھماکہ خیز مواد،11کلوخام دھماکہ خیز مواد سمیت بھاری مقدا ر میں دھماکے میں استعمال ہونے والے اشیابھی برآمد کرلیا گیا جو صوبے کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے غرض سے استعمال کیا جانا تھا سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان اٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس کا حاضرسروس آفسر کا نام عبدالاحد ہے جن کا تعلق پاک افغان سرحدی شہر سپین بولدک سے ہے بلوچستان سے راایجنٹ کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی فورسزاور حساس اداروں کی افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس کی آفسر کی گرفتاری دوسری بڑی کامیابی ہے وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے افغان انٹیلی جنس آفسرکی گرفتارپر سیکورٹی فورسزز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان میں اندرونی اور بیر ونی سازیشوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز نے کا رروائی کر تے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا فرنٹیئر کور اور سیکورٹی فورسز مبارکباد کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان انٹیلی جنس ادارے کے ایجنٹ کو سیکورٹی فورسز نے کا میاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا فرنٹیئر کور اور سکیورٹی فورسز مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے کامیابی حاصل کی اور ایک افغان انٹیلی جنس ایجنٹ کو یہاں سے گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی بہت بڑی اسلحے کی کھیپ جو یہاں پر معصوم لوگوں کی قتل و غارت گری میں استعمال ہونا تھا اس کو پکڑا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکورٹی ادارے امن وامان کے معاملے پر کسی کو بھی رعایت نہیں دینگے عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اب دہشتگردوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا تا ہم افغان حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے گزشتہ ماہ بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان ہی سے پاک افغان سرحد کے قریب سے کلبھوشن یادیو نامی شخص کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را"کا اہلکار اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر سے افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری کو فرنٹئیر کور کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حاضر سروس افسر کے بعد افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری اس جانب اشارہ کررہی ہے کہ افغانستان اور بھارت ملکر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی خفیہ ایجنسی کی سازش کو ناکام بنا دیا اور ان کے ایجنٹ کو حراست میں لے لیا جس پر ایف سی خراج تحسین کی مستحق ہیں ہماری فورسز نے بلوچستان میں امن کے قیام حالات کی بہتر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جو قربانیاں دیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں امن کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو ایک پرامن فضاء فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اس کیلئے صوبہ کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا حاضر سروس افسر یہاں سے گرفتار ہوا تھا اور اب افغانستان کی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ بھی گرفتار ہوا ہے جو اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ ملک اور بلخصوص بلوچستان میں بدامنی ان دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی ملکی بھگت کا نتیجہ ہیں اور یہ ملکر یہاں امن کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگی آج صوبہ کے عوام فورسز کے شانہ بشانہ پاک سرزمین سے امن کے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کا عہد کر چکے ہیں اور اب وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں ہر سو امن ترقی و خوشحالی کی فضاء ہوگی ۔