پاک فوج کی مردان اور صوابی میں کاروائی دو سو سے زائد مشتبہ اور دہشت گرد وں کے سہولت کار گرفتار

بدھ 6 اپریل 2016 10:02

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء)دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک آرمی بشمول انٹیلی جنس اداروں نے مردان اور صوابی کے گردونواح میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بڑاسرچ آپریشن جاری رکھا ہواہے ۔ آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے جوان ڈویژن بھرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اور اپنی کاروائیاں کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے مردان کے علاقے کاغان افغان کیمپ ، صوابی کے علاقے شوا اور گردونواح میں کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مردان ڈویژن میں پاک آرمی کا یہ سرچ آپریشن انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پر کیاگیا۔ ان سرچ آپریشنز میں ایر یا سرچ ،مختلف جگہوں پر ناکہ بندیوں اور ٹارگیٹڈ آپریشن جیسی کاروائیاں شامل ہیں۔ جس میں مختلف جگہوں میں چیکنگ کے دوران تقریباًپانچ سوسے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد مشتبہ اور دہشت گردوں کے سہولت کار حراست میں لئے گئے ۔بھاری مقدار میں حراست میں لئے گے اسلحے میں تین سو سے زائد30بورپسٹلز ،رائیفلز،ایس ایم جیزاور کلاشن کوف شامل ہیں۔اس دوران چار سو کلو سے زائد بارودی موادبھی پکڑا گیا ۔

متعلقہ عنوان :