اساتذہ نہیں پڑھا تے تو طلباء خود کتابیں پڑھ لیا کریں،صوبائی وزیر تعلیم سند ھ کی تعلیم کی بہتری کے لیے نئی منطق پیش

بدھ 6 اپریل 2016 10:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء)سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لیے نئی منطق پیش کر دی ،کہتے ہیں کہ اگر اساتذہ نہیں پڑھا تے تو طلباء خود کتابیں پڑھ لیا کریں۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مزید کہا کہ اس وقت سندھ میں تین ہزار اسکول بند ہیں جو لوگ اسکولوں پر قابض ہیں اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کراسکتا تو اس کے خلاف میرے نام سے ایف آئی آر درج کرائی جا ئے نقل کو روکنے کے لیے ہم نے فارمیٹ بنا دیا کہ فوٹو اسٹیی مشینیں بھی نہیں چلنی چاہئییں امتحانی مراکز میں مو بائل فون لے جانے پر بھی پا بندی ہو گی مگر اس فا رمیٹ پر عمل کرانا تو بو رڈ کا کام ہے امتحانی پرچوں کے دوران اگر کیسز پکڑے جا تے ہیں اس کا مطلب ہے کہ نگرانی ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر قبضہ غیر قانونی ہے اگر خو رشید شاہ نے کوئی قبضہ کیا ہے تو ایسے نہیں کیا ہوگا کوئی پراسس ہو گا جس کی تحقیقات کرنا پڑے گی ایسی ہی الزام لگا نے سے کوئی مجرم نہیں بن جا تا ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو سیا سی جما عت بنا نے کا حق ہے سندھ میں الائنس بننا کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی اتحا د بنتے رہے ہیں مگر ہم اپنا کام کرتے رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم سندھ میں ہم نے ایک سیل قائم کردیا ہے جہاں پر اسکولوں پر قبضوں کے خلاف شکا یا ت درج ہو تی ہیں اور ان پر کا روائی کی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت شفافیت چاہتی ہے اگر کوئی باتیں لیک ہو تی ہیں تو ان کی تحقیقات ہو نی چاہیئے اگر کسی نے نا جا ئز طور پر کیا ہے تو اس کا حساب کتاب ہونا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :