کراچی ،این اے 245اورپی ایس 115کے ضمنی الیکشن ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا رینجرز تعیناتی کا مطالبہ تسلیم کر لیا،جے یوآئی امیدوارپی پی جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کا امیدوارایم کیوایم کے حق میں دستبردار

بدھ 6 اپریل 2016 09:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) کراچی میں جمعرات 7اپریل کواین اے 245اورپی ایس 115ہونے والے ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کا مطالبہ الیکشن کمیشن ے تسلیم کرتے ہوئے رینجرزکی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اوررینجرز کومجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں،ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جے یوآئی کے امیدواراحسان اللہ ہزاروی پی پی کے امید وار سعیدچاولہ کے حق میں دستبردارہوگئے ہیں جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوارنے ایم کیوایم کے امیدواروں کے حق میں دستبردارہوگئے ہیں،دوسری جانب پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے اپنے امیدواروں کے حق میں مہم ختم کرلی ہے اوراب صرف موبائل فون پرپیغامات کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہے ،پولیس اوررینجرز کی جانب سے بدھ کے روزدونوں حلقوں کافلینگ مارچ کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشنوں کامعائنہ کیاجائے گااورجواستقبالی کیمپ لگائے جائیں گے ان کی بھی سیکیورٹی کاسخت اقدامات کیئے جائیں گے۔