بھارتی ریاست میگھالیہ میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ 6 اپریل 2016 10:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست میگھالیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میگھالیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام زلزلے کے مرکز اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔