بنگہ دیش‘ چین کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے پاور پلانٹ کے خلاف سینکڑوں افراد کے مظاہرہ‘ پولیس کی کارروائی میں چار افراد ہلاک‘ پچیس سے زائد زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 10:46

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش میں چین کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے ایک پاور پلانٹ کے خلاف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپیں بنگلہ دیش کے بندرگائی شہر چٹاگانگ کے علاقے میں بشخالی میں اس وقت شروع ہوئیں جب زرعی زمینوں پر تعمیر کئے جانے والے دو پاور پلانٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے تاہم اس موقع پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا اور ان پر آنسو گیس پھینکے اور لاٹھی چارج کیا مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ کرنے کی کوشش کی اس موقع پر جھڑپوں میں تین مظاہرین موقع پر ہلاک جبکہ ایک ہسپتال جاکر دم توڑ گیا۔

پولیس اہلکاروں سمیت دیگر پچیس زخمی ہونے والوں کو ہسپتال داخل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :