بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی

بدھ 6 اپریل 2016 10:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ریاس تکے وزیراعلی نتیش کمار نے گزشتہ برس انتخابی مہم کے دوران الکوحل پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ مقامی سطح پر بنائی گئی شراب پر پابندی ایک سماجی خدمت ہے، اس حوالے سے یہی بہترین وقت ہے۔ بھارت کی سب سے غریب ریاست بہار اس پابندی کی وجہ سے ٹیکس کی مد میں 50 ارب روپے کے ٹیکس سے محروم ہو جائے گی۔ ریاست کے 243 قانون ساز ارکان نے الکوحل سے دور رہنے کا عہد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :