صدر بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا،سرگئی ریابکوف

بدھ 6 اپریل 2016 10:42

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے بلکہ ایسے کسی سمجھوتے یا اتفاق رائے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ صدر بشار الاسد کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ صرف شامی عوام کریں گے لہذا روس اس بارے میں امریکاکے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ روس سمجھتا ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ایسے کسی بھی سمجھوتے سے شامی بحران کے سیاسی حل کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :