نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر سابق صوبائی وزیربلوچستان حاجی محمد نواز کاکڑ،سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، دھوکہ دہی کے الزام میں سی ڈی اے افسران ، اوگرا حکام کے خلاف خلاف قانون سی این جی کے لائسنس جاری کرنے پر انکوائری کی منظوری، نیب زیرو ٹالریننس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016میں بھی جاری رہے گی،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

بدھ 6 اپریل 2016 10:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء)قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر سابق صوبائی وزیربلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ حاجی محمد نواز کاکڑ،سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے ،جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خرد برد پروزارت خارجہ کے حکام ، اشتہارات کی مد میں فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزام میں محکمہ اطلاعات و آثار قدیمہ سندھ کے افسران و دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پرفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ، 2ارب روپے کی اراضی دھوکہ دہی سے الاٹ کرنے کے الزام میں سی ڈی اے کے افسران ، اوگرا حکام کے خلاف خلاف قانون سی این جی کے لائسنس جاری کرنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے مبینہ الزامات پر سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے، ، ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خرد برد پروزارت خارجہ کے حکام کے خلاف انکوائری اورسندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں پر سندھ پولیس کے حکام کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کورارٹر میں ہو ا،اجلاس میں سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو15.756ملین روپے کا نقصان ہوا ،اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام ا ور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا گیاملزمان پر بدعنوانی اورجکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خرد برد کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ،ایگزیکٹو بورڈ نے سندھ کے محکمہ اطلاعات اورآثار قدیمہ کے افسران ا ور دیگر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاگیاملزمان پر اشتہارات کی مد میں فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کا الزام ہے،اسی مقدمے میں میسرز ژی نائن کمیونیکیشن پرائیویٹ لیمیٹیڈکی 374,546,739اورمیسرزانسائنک پرائیویٹ لیمیٹیڈکی 83,643,668روپے رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لی ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیربلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ حاجی محمد نواز کاکڑاور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ملزمان پر ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے اور بدعنوانی کا الزام ہے ،اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،ملزمان پرفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے کوٹہ بالخصوص ہارڈشپ اور پروفیشنل کوٹہ سے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو بورڈ نے 17.3ایکڑ اراضی خلاف قواعدالاٹ کرنے پر سی ڈی اے کے افسران ودیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ملزمان نے سیکٹر ایف الیون ،ای12 اور بلیو ایریا سی ڈی اے کی 2ارب روپے کی زمین دھوکہ سے الاٹ کی ، اجلاس میں اوگرا کے حکام ا ور دیگر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیاگیا،ملزمان پر خلاف قانون سی این جی کے لائسنس حکومتی پابندی ہونے کے باوجوود جاری کرنے کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ،اجلاس میں سندھ پولیس کے افسران اور دیگر کے خلاف دوبارہ انکوائری کی منظوری دی گئی ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیا ں کیں ایگزیکٹو بورڈ نے رکن صوبائی اسمبلی فیاض علی بٹ اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بلا تفریق زیرو ٹالریننس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016میں بھی جاری رہے گی ،ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون پر عملدرآمد اور آگہی مہم کے ذریعے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری، جذبے اور قانون پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف انکوائریاں اور انویسٹی گیشن شفاف اور میرٹ پر کریں