اقتصادی راہداری منصوبے کی انتظام کاری کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے، منصوبہ خطے کے بہترین مفاد میں ہے،آرمی چیف

بدھ 6 اپریل 2016 10:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی انتظام کاری کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے، راہداری منصوبہ خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل سے چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ چو نژینگ کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ خطے کے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، راہداری منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ اقتصادی راہداری کے خطے پر دیر پا اور قابل اثرات مرتب ہوں گے۔ بیان کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :