آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان

منگل 5 اپریل 2016 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: استور54، چلاس45، گوپس35، سکردو20، گلگت 18، بونجی 11،خیبرپختونخواہ: پٹن48،رسالپور 21، مالم جبہ20، کاکول19، کالام11،بالاکوٹ09، کوہاٹ 05،پشاور(ائیر پورٹ04)، سیدو شریف03، کشمیر: مظفر آباد11، گڑھی دوپٹہ09، کوٹلی 02، پنجاب: مری04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج کے روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:۔شہید بینظیر آباد39، مٹھی ، چھور ،سکھر38، جیکب آباد اور حیدر آباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :