کوہستان میں گزشتہ چار روز سے شدیا بارشوں کے سبب سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سرزمین خان ، بارشوں کے نتیجے میں پہاڑ ی ا ور مٹی کے تودے گرنے ،مکانوں کے چھت گرنے سے اب تک اندازاً55سے زیادہ افرادجاں بحق بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ، وفاقی پارلیمانی سکریٹری برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری

منگل 5 اپریل 2016 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء)کوہستان میں گزشتہ چار روز سے ہونے والی ہونے والی شدیا بارشوں کے سبب سیلاب نے تباہی مچا دی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑیاور مٹی کے تودے گرنے ،مکانوں کے چھت گرنے سے اب تک ایک اندازے کے مطابق 55سے زیادہ افرادجاں بحق جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار کوہستان سے مسلم ن کے رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سکریٹری برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری سرزمین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ تباہی کوہستان میں ہوئی ہے علاقے میں انتطامیہ اور این ڈی ایم اے کا کوئی وجود نہیں ،تمام اداروں کے دفاتر پر تالے لگے ہوئے ہیں کوئی آفیسر اپنے دفتر میں نہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ہنگامی حالت میں تمام ملازمیں کی چھٹیاں منسوخ کی تھی اس کے باوجود انتظامیہ نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ میں نے خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاجہاں ہر طرف تباہی کا منظر دکھائی دیتا ہے کوہستان میں سب سے زیادہ تباہی پٹن میں ہوئی ہے جہاں ہزاروں گھر منہدم ہوگئے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کا منتظر ہیں علاقے میں لوگ کھانے اور پینے کے پانی کے لئے ترس گئے ہیں اانہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوکے رہ گیا ہے انہوں نے وزیر اعظم، پاکستان سے درخواست کی ہے کہ کوہستان کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے اور علاقے کو ٓفت زدہ قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ ابھی متاثرین کو اس وقت خوراک،ادویات،پانی اور ٹینٹ کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ میں مقامی انتظامیہ کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوں وفاقی اور صوبائی حکومت انکے خلاف کارروائی کرے ورنہ میں متاثیرین کے ہمراہ شاہراہ قراقرم پر دھرنا دوں گا ۔

متعلقہ عنوان :