وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان میں سحر و افطار کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،عابد شیر علی ، اکتوبر تک اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہوجائے گی،دہشتگرد ہم میں سے نہیں ہیں مسلمان ایسا نہیں کرتے،میڈیا سے بات چیت

منگل 5 اپریل 2016 09:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اکتوبر تک اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے فیسکو ہیڈ کواٹر میں میٹنگ کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لائن لاسز کو کم کیا جائے چشمہ گدو ہوا اور سولر سے دس ہزار سے بارہ ہزار میگا واٹ بجلی 2017 ء تک سسٹم میں شامل ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سال انڈسٹری زیرو لوڈشیڈنگ ہو گی جبکہ پورے پاکستان میں چھ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہو گی جو بتریج کم ہوتی جا رہی ہے چار نئے گرڈ اسٹیشن جون میں مکمل ہو جائیں گے اور مارچ 2018 تک ہم ملک کے اندر جاری لودشیڈنگ سے چھٹکارہ پا لیں گے انہوں نے کہا کہ پرانے گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کی روانی کو بحال رکھا جائے دنیا میں کول پاور پلانٹ چالیس ماہ میں مکمل ہو جاتے ہیں لیکن ہم اٹھائیس ماہ کے اندر مکمل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے دہشتگری اور انتہا پسندی پر قابو پایا جارہا ہے اس سلسلہ میں ہماری لاء اینڈ ٓآرڈر فورس کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمیں پر امن پاکستان دیا ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشتگرد ہم میں سے نہیں ہیں مسلمان ایسا نہیں کرتے۔