پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 5 اپریل 2016 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما گوہر نواز سندھو نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور پانامہ لیکس کو بنیاد بنا کر آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں دعوی کیا گیا کہ پانامہ پیپرز کی لیکس سے ثابت ہوگیا کہ ملکی سیاستدانوں نے ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے قائم کیے ہیں ۔ گوہر نواز سندھو نے درخواست میں استدعا کی کہ وزیر اعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز بیٹوں حسین اور حسن نواز سمیت دیگر سیاستدانوں اور شخصیات کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دے

متعلقہ عنوان :