میسی نے جو رقم کمائی ، ٹیکس بچانے کیلئے بیرون ملک پہنچائی،پاناما پیپرز نے میسی کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا ، 2013 میں بھی میسی اور ان کے والد پر ٹیکس فراڈ کا الزام لگا تھا

منگل 5 اپریل 2016 10:22

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) پاناما پیپرز نے بارسلونا کلب کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی ٹیکس چوری سے متعلق اہم انکشاف کر دیا ، میسی پر 2013 میں بھی ٹیکس چوری کا الزام لگ چکا ہے۔لیونل میسی کا شمار فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر بارسلونا کلب کی نمائندگی کرتے ہیں۔بڑے پلیئر سے متعلق بڑی ٹیکس چوری کے انکشاف نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوہزار تیرہ میں لیونل میسی اور ان کے والد پر چالیس لاکھ یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کا الزام لگا۔لیونل میسی اور ان کے والد اکتیس مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے، میسی پہلے فٹ بالر ہیں جنہیں فیفا پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ پانچ بار ملا۔ پاناما پیپرز نے میسی کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا۔ 2013 میں بھی میسی اور ان کے والد پر ٹیکس فراڈ کا الزام لگا ، ٹیکس چوری کے الزام باپ بیٹا 31 مئی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :