مسٹر پاکستان مقابلہ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا سیالکوٹ کا تن ساز دوسرے روز ہی حالق حقیقی سے جاملا

پیر 4 اپریل 2016 09:35

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) مسٹر پاکستان مقابلہ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا سیالکوٹ کا تن ساز دوسرے روز ہی حالق حقیقی سے جاملا۔ سیالکوٹ کے تن ساز حامد علی عرف گجو نیکاپورہ کے علاقہ سرکلر روڈ پر ایک ہیلتھ کلب چلاتا تھا اور گذشتہ دوروز قبل اس نے مسٹر پاکستان کے مقابلہ میں حصہ لیا اور کانسی کا تغمہ جیتا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا حامد علی عرف استاد گجو کی طبیعت مقابلہ کے دوان ہی خراب ہو گئی تھی جسکے بعد وہ جانبر نہ ہو سکا او ر حالق حقیقی سے جاملا۔

بتایا گیا کہ حامد علی مسٹر سیالکوٹ اور مسٹر پنجاب کاٹائٹل بھی جیت چکا ہے اور سیالکوٹ میں اسکے شاگردوں کی کافی تعداد ہے۔ مرحوم تین بیٹیوں کا باپ تھا ۔ مرحوم کی ہمشیرہ بیرون ملک مقیم ہے اسلئے جنازہ کل (بروزسواموار ) کو اد اکیا جائے گا

متعلقہ عنوان :