دہشتگردحملوں کا خطرہ، میڈیاہاوٴسز،پولیس چیک پوسٹوں اورپبلک مقامات پر الرٹ جاری ،صوبائی اوروفاقی حکومتوں کوسیکورٹی کے انتظامات مزیدبہترکرنے کی ہدایات

پیر 4 اپریل 2016 10:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)حساس اداروں نے میڈیاہاوٴسزپولیس چیک پوسٹوں اورپبلک مقامات پردہشتگردحملوں کے سلسلے میں الرٹ جاری کردیا،صوبائی اوروفاقی حکومتوں کوسیکورٹی کے انتظامات مزیدبہترکرنے کی ہدایات دیدی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے یہ خدشہ ظاہرکیاہے کہ دہشتگردمختلف میڈیاہاوٴسزپولیس چیک پوسٹوں پردہشتگردحملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے تمام اداروں کوہدایات دی گئیں ہیں کہ دہشتگردحملوں کوناکام بنانے کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :