بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے گوٹھ لیاقت رندمیں دوقبیلوں میں تصادم، بچے سمیت 8افرادجاں بحق،7گرفتار

پیر 4 اپریل 2016 10:15

اوستہ محمد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)بلوچستان اور سندھ کی سرحدی پٹی پر 2 گروہوں میں تصادم ایک بچے سمیت8 افراد جاں بحق جبکہ7 کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے قریب گوٹھ لیاقت رند میں دو قبیلوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں8 افراد غلام علی ، مراد علی، گل جان،امیر بخش، معشوق علی،عبدالمجید وغیرہ ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لے لیا واقع کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حالات کو کنٹرول کیا لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :