کیلیفورنیا میں طیارہ کار سے ٹکرا گیا خاتون ہلاک ، 5 افراد زخمی

پیر 4 اپریل 2016 10:43

کیلیفورنیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ کار سے ٹکرا گیا حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور پائلٹ سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے حکام کے مطابق حادثہ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے فالبروک کی سڑک پر پیش ایا جب چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا اور سڑک کے کنارے کھڑی کار سے ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں کار کی پچھلی سیٹ پر سوار ایک خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ طیا رے کے پائلٹ سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :