سعودی عرب ،2گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ، 6بچوں سمیت 15افراد ہلاک،2شدید زخمی

پیر 4 اپریل 2016 10:35

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے قریبی علاقے میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6بچوں سمیت 15افراد ہلاک ہوگئے اور 2شدید زخمی ہوگئے۔سعودی ہلال احمر کے ترجمان احمد اسیری نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ صبح چھ بجے مکہ مکرمہ کے قریب واقع صوبہ آسر کے علاقے وادی بنہشبال میں پیش آیاجہاں دو گاڑیاں آپس میں زور دار دھماکے سے ٹکرا گئیں جس کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ایمبولینس گاڑیاں اور فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 6بچوں سمیت 15افراد ہلاک اور 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں زیادہ تر نوجوان ٹریفک حادثات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب کہ روزانہ 17افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :