میانوالی، چشمہ بیراج سے ملنے والی نعشیں پولیس کے لیے معمہ بن گئیں، 34 نعشوں میں سے 33 کی شناخت نہ ہو سکی

اتوار 3 اپریل 2016 11:11

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)میانوالی میں چشمہ بیراج سے ملنے والی نعشیں پولیس کے لیے معمہ بن گئیں ،گزشتہ چالیس دنوں کے دوران چشمہ بیراج سے 34 نعشیں مل چکی ہیں جن میں سے 33 کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ پر چشمہ بیراج کالا باغ کے مقام پر گزشتہ چالیس روز سے متواتر نعشیں مل رہی ہیں بیشتر نعشیں بوری بند ہیں جن کے بازو اور ٹانگیں کٹی ہوتی ہیں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران چھ نعشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے لیے نعشیں ملنے کا سلسلہ معمہ بنا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ممکن ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں سے لوگوں کو قتل کر کے نعشیں دریائے سندھ میں پھینکی جاتی ہیں 34 میں سے 33 نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ایک شخص کی شناخت ہوئی تھی اور وہ چکوال کا رہائشی تھا اور مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی جبکہ ٹی ایم اے کالا باغ نے 33 نعشیں امانتاً قبرستان میں دفن کر دی ہیں نعشوں کی شناخت کے لیے تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :