سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کل منائی جائے گی،سندھ ،آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

اتوار 3 اپریل 2016 10:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 37ویں برسی کل 4 اپریل بروز سوموارمنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اور آزاد کشمیر میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے برسی کے انتظامات کے لئے ایک خطیر رقم بھی جاری کی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا مرکزی جلسہ لاڑکانہ میں ہوگا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔