آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ،ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 43 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 3 اپریل 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ(دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام،مانسہرہ)، گلگت بلتستان(گلگت،غذر،دیامر،استور)،کشمیر(مظفرآباد اور وادی نیلم) کے اضلاع میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔شدید بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن اسلام آباد، فاٹا میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی خان ڈویڑن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن ) میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن)، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز /گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ( پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویڑن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز /گردآلودہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: پاراچنار70، پٹن64، دیر، کالام51، مالم جبہ46، سیدوشریف35، چترال، لوئردیر28، بالاکوٹ25، میرکھانی17، دروش07، بنوں04، پشاور02، ڈی آئی خان، کاکول01، گلگت بلتستان:استور17،چلاس14، گلگت 09، گوپس05، ہنزہ04، بگروٹ03، بونجی، سکردو01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، مظفر آباد، راولاکوٹ11، کوٹلی01، پنجاب: مری09،کامرہ، بھکر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 43، پڈعیدن، بہاولنگر40، رحیم یار خان،موہنجوداڑو،سکھر، دادو، لاڑکانہ، چھور اور بہاولپور میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :