اس وقت پاکستان اور افغانستان واحد ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض موجود ہے،طبی ماہرین ، سال2016ء میں دنیا بھر میں 9میں سے 7کا تعلق پاکستان سے ہے،پولیو کی بنیادی وجوہات میں علاقوں تک رسائی نہ ہونا اور سیکورٹی مسائل ہیں جس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو موٴثر حکمت عملی بنانا ہو گی تمام بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے لئے علماء، ڈاکٹرز سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،(پیما) کنونشن کے پہلے روز خطاب

اتوار 3 اپریل 2016 10:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور افغانستان واحد ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض موجود ہے، سال2016ء میں دنیا بھر میں 9میں سے 7کا تعلق پاکستان سے ہے،پولیو کی بنیادی وجوہات میں علاقوں تک رسائی نہ ہونا اور سیکورٹی مسائل ہیں جس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو موٴثر حکمت عملی بنانا ہو گی جبکہ تمام بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے لئے علماء، ڈاکٹرز سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے 24ویں دو روزہ کنونشن کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر زبیر مفتی نے کہا کہ، ویکسین کے استعمال کے ذریعہ 123ممالک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو چکاہے، اس امر قابل توجہ ہے کہ جب تک کسی ایک بھی جگہ یہ بیماری موجود ہے تو دنیا کے دیگر حصوں میں بھی اس کے پھیلنے کا امکانات موجود رہتے ہیں، ڈاکٹر تنویر الحسن زبیری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اب تمام علاقوں تک رسائی کے بعد اس بیماری کے خاتمے میں پیش رفت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیما، فیما اور پشاور میڈیکل کالج نے اس ضمن میں قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔کنونشن سے پروفیسر علی مشعال (اردن)، پروفیسر موسیٰ نور الدین(ملائیشیا)، CPSPکے نائب صدر پروفیسر شعب شفیع، پروفیسر محمد اقبال خان، پروفیسر انیس احمد، ڈاکٹر عبدالعزیز ضیاء، ڈاکٹر محمد اسحاق نے بھی خطاب کیا۔