بیلجین شہری پر دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی فرد جرم عائد

اتوار 3 اپریل 2016 11:41

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء)بیلجیم کے ایک شہری پر ایک دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اِس شہری کا نام صرف وائی اے بتایا گیا ہے۔ اِس کو ایک دہشت گردانہ حملے کی پلاننگ کی اطلاع ملنے کے بعد فرانس اور بیلجیم کی مشترکہ تفتیش کے بعد حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

بیلجیم کی وفاقی پولیس کے مطابق جمعرات کے روز حراست میں لیے گئے تینتیس برس کے مشتبہ شخص کو جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اْسے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ وائی اے نامی شخص کو چوبیس مارچ کو فرانس میں گرفتار ہونے والے رضا کریکت سے کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :