ایرانی بحریہ کا38واں بیڑا بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنا مشن انجام دینے کے بعد واپس پہنچ گیا

اتوار 3 اپریل 2016 11:39

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل عطاء اللہ صالحی نے کہا ہے کہ بحریہ کے وسائل میں اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ دور دراز کے اپنے مشن کے دوران وہ ہر قسم کے ضروری وسائل سے لیس ہو۔انہوں نے یہ بات گذشتہ روز بحریہ کے38ویں بیڑے کی استقبالیہ تقریب میں خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ کے بیڑے لاطینی امریکا کے اپنے دوست ملکوں کی بحریہ کے ساتھ بھی مشترکہ مشن انجام دینے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج کی بحریہ کا38واں بیڑا بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنا 75 روزہ مشن انجام دینے کے بعد ہفتے کو واپس ایران کے ساحلی شہر بندر عباس پہنچ گیا ہے جہاں فوج کے سربراہ عطاء اللہ صالحی اور بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے اس کا استقبال کیا۔