پنجاب حکومت نے جی ٹی روڈ پر ٹال ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 09:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء )پنجاب حکومت نے جی ٹی روڈ پر ٹال ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا ہے نئے اضافہ کے تحت گاڑیوں جیپ سے دس روپے کی بجائے پندرہ روپے جبکہ ویگن ، بس ، ٹرک سے 30روپے وصول کئے جائیں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے ٹال ٹیکس میں اضافہ کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بھیج رکھی تھے جسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور کردیا ہے انئے ٹال ٹیکس وصولی گذشتہ روز ہی سے شروع کردی گئی ہے دریں اثناء موٹروے پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ اسی شرح سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :