بھارت میں موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) بھارت میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی۔ ان میں 57.27 فیصد شہروں میں اور باقی دیہات میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 31جنوری 2016 کو ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 101 کروڑ 79لاکھ تھی۔